آخری بار تقاضا ہے مرا یہ تجھ سے
جسم کی اندھی فصیلوں سے صدا دے مجھ کو
کوئی بھی عالمِ امکاں ...دکھادے مجھ کو
گردشِ وقت کے گر سارے بھنور میرے ہیں
چشم پوشی کا سلیقہ ہی سکھا دے مجھ کو
میں اکثر ادھ کھلی آنکھوں سے اپنے ہمسفر کو دیکھتی ہوں پوچھتی ہوں
ذراتم ہی بتا دو نا
دریدہ ہاتھ چھالے پاؤں کے کہتے ہیں کیا جاناں
کہیں منزل سے آ گے تو نہیں ہم تم نکل آئے
ان گنت صدیوں کے سورج سے جھلستا یہ دماغ
کسطرح درد سے پھٹتی ہوئی شریانوں کو
کوئی مرھم کوئی تریاقِ شبِ غم دے گا
کچھ نہ کچھ اترے کہیں سے کی شبِ غم گزرے
شب گزیدہ کے لئے آ ج تو دشوار ہے رات
ہوائے شب گریزاں ہے
عجب سا حبس موسم ہے
حصارِ آ ئینہ خانہ
لگا ہے ٹوٹنے جاناں
سبھی منظر بدلتے ہیں
مرا منظر بھی اب بدلے
محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی کچھ خواب بننا تھے
مری چنری کے پلو میں مرے دستِ حنائی میں
مہکتی یاد کی کلیوں کے گجرے کس نے باندھے ہیں
خلا کے پار تکتے تکتے بینائی بھی پتھرائی
ابھی کچھ خواب بننا تھے ابھی کچھ اور کہنا تھا
یہ کیسا رتجگا ہے
یہ بے خوابی سی کیسی آج آ نکھوں میں اترتی ہے
کی یہ دکھتا بدن اکھڑتی سانس کہتی ہے
کوئی خوابِ حسیں ہی بھیک میں مجھ کو کبھی دے دے
وگرنہ اے خدا یہ زندگی لے لے
کس پتھر کے دل سے ٹوٹ کر ایسی دعا نکلے
جو میرے جذب کو میرے جنوں کو
وحشتوں کی آ گ سے بھڑکے الاؤ کو
نیا اک رنگ بخشے اور
دعاؤں کاحسیں منظر
مقدر کی ہر اک دشوار راہ آ سان کر جائے
آ ئینہ چاند کا مکدر ہے
اور تاروں کے بجھ گئے ہیں چراغ
کچھ زمیں پر بھی ابتری سی ہے
پھول سر گوشیوں میں کہتے ہیں
کوئی طوفان آ نے والا ہے
محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی چاھتا ہے
میں مسکراؤں گر توفضائیں بھی ہنس پڑیں
گر آ نکھ میری نم ہو تو پھر میرے ساتھ ساتھ
یہ آ بشار جھرنے یہ بادل برس پڑیں
یہ تتلیاں یہ جھیل سمندر یہ کوھسار
خود اپنی وسعتوں میں مجھے بھی سمیٹ لیں
جی چاہتا ہے خود پہ مجھے اختیار ہو
میرا وجود اس سمے مجھ پر نہ بار
ہو
محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچھڑی ساعتوں کا دائرہ
کبھی برقِ تپاں بھی یاد میں چمکی تو ہو گی نا
کبھی رم جھم کی دھیمی رت بھی گدلائے گی آ نکھوں میں
ہر اک منظر پسِ منظر بدل ڈالے گا پل بھر میں
کھلی آنکھوں سے سپنے دیکھنا عادت رہی ہوگی
وہ اکثر بیٹھ کر تنہا
مرے موسم مرے ہمراہ بیٹھا دیکھتا ہو گا
محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موم کے سائبان
سکوتِ شام میں بجتی ہوئی گھنٹی کی آ وازیں
اُفق پر ڈوبتے سورج کی سرخی تیرتے بادل
فضا میں ہر بدلتی رت کی چاروں اور ہے خوشبو
وہی منظر کسی سپنے کی صورت آ نکھ کی پتلی میں رہنے دو
ہجومِ بیکراں ہے کوئی سمجھا ہے نہ سمجھے گا
کسی برگد کا دکھ اور ڈار سے بچھڑی ہوئی اک کونج کی لمبی اڑانوں کو
اس گردشِ دوراں کو بنا کر مری بیڑی
اک گوشہء تاریک میں پھینکا گیا مجھ کو
اب زیست کے ساتھی ہیں خموشی در و دیوار
خوش آ گئی ہے وحشتِ تنہا ئیء خونبار
اس کنجِ قفس کو تو نہ چھینو کوئی مجھ سے
میں وارثِ زنداں ہو مجھے کوئی تو حق دو
عکس پنہاں ہے ترے شہر کا ان آ نکھوں میں
جاگتی آنکھوں میں سپنے ہیں سجائے میں نے
میں ہوں سودائی مجھے برزخِ احساس میں اج
اپنی ہر ایک تمنا کو جلانا ہو گا
تجھ سے تجدیدِ محبت کا تقاضا کیسا
اپنا ہر نقش مٹا کر تجھے پانا ہو گا
محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرد موسم
شام نگر ہو اور یہ سورج
جھیل کنارے ڈوب رہا ہو
سرخ ردا میں لپٹا چہرہ
دھیرے دھیرے بھیگ رہا ہو
بھیگی رت ہو سرد ہوا ہو
اور جذبوں سے عاری چہرہ زرد ہوا ہو
صوبِ تاریک پر کھڑی ہوکر
قفلِ ابجد نہ کھول پاؤں میں
سامنے لمعہ معاد بھی ہے
کیوں دمِ فیصلہ ہوں لب بستہ
اسمِ اعظم سے در نہیں کھلتے
دور خود یافتی کی منزل ہے
ڈھونڈ لوں اب فرار کا رستہ
محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔[+] Show More
active
Ehad E Shahnaz by Mian Waqar ul Islam
عہد شہناز
تحریر: میاں وقارالاسلام
جب ہم سے پوچھا جائے گا کہ دنیا میں کتنے عرصہ رہے تو ہم کہہ اُٹھیں گے کہ ایک دن یا پھر اس سے بھی کم۔ ہمیں ...لگتا ہے کہ ہمارا عہد بہت بڑا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ زندگی بہت ہی مختصر ہے اور پلک جھپکتے ہی گزر جاتی ہے۔
اگر ہم اپنے ماضی کی طرف دیکھیں تو سالوں پرانی بات بھی ایسے معلوم ہوتی ہے کہ جیسے ابھی کل ہی کی تو بات تھی۔اور بس پھر ایک کل آتا ہے جو ہمیں اپنے ساتھ لے جاتا ہے اور ہماری زندگی بھی ایک قصہ اور کہانی بن کر رہی جاتی ہے اور پھر وہ کہانی بھی بھلا دی جاتی ہے۔
مگر کچھ لوگوں کی کہانیاں یاد رکھی جاتی ہیں، کیوں کہ وہ اپنے نام کو اپنے عہد کے ساتھ اس طرح منسوب کر لیتے ہیں کہ ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے عہد کے ساتھ وفا کرتے ہیں۔ جس کام کے لیے انہیں خاص کیا جاتا ہے وہ اس کام کے ساتھ وفا کرتے ہیں۔ یوں ان کا عہد ایک سنہری عہد میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک عہد کا نام ہے " عہد شہناز"۔
مادر ِ دبستانِ لاہور محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل صاحبہ ، چئیر پرسن ، ادب سرائے انٹرنیشنل جنہیں بہت سے اعزازی ناموں سے بھی پہچانا جاتا ہے اور وہ بہت سے اداروں کی اعزازی چئیر پرسن بھی ہیں ۔
ان کی چالیس سے زیادہ کتابیں بھی منظر عام پر آ چکی ہیں اور وہ ہزاروں لکھنے اور لاکھوں پڑھنے والوں کی روح رواں بھی ہیں ان کے کام کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے کام اور اپنے عہد کے ساتھ خوب وفا کی ہے۔
"آج کی بات" ان کی وفاؤں کا ایک سلسلہ ہے جسے وہ گذشتہ کئی برسوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں، اور اس سلسلے کے ذریعے وہ اپنے بے شمار سننے والوں تک روزانہ کی بنیاد پر اپنی آواز میں اپنا پیغام بھیجتی رہتی ہیں۔ آج کی بات کے حوالے سے ان کے پیغامات کے ایک حصے کو کتابی شکل میں محفوظ کیا جا چکا ہے۔ اور باقی حصوں پر بھی کام جاری ہے۔
جب کوئی شخص اپنے کام کے ساتھ وفا کرتا ہے تو اللہ بھی اس پر اپنے فضل و کرم کی بارش بڑھا دیتا ہے۔ یہ ان کی ذات پر اللہ کا خاص کرم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو اس حد تک بڑھا دیا کہ ان کے کئی نعتیہ مجموعے بھی مکمل ہو گئے اور ان کی نعتوں کو باقاعدہ ٹی وی ، ریڈیو اور ان کے یوٹیوب چینلز پر بھی نشر کیا جانے لگا۔
نعتوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے حمد باری تعالی پر بھی کافی کام کیا ۔ نورِ فرقان منظوم مفہوم ان کی ایک ایسی تخلیق ہے جو اس بات کی گواہ ہے کہ اپنے رب سے کس قدر محبت کرتی ہیں ۔ اپنی اس تخلیق کو انہوں نے بارہ سالوں کی ان تھک محنت سے مکمل کیا ہے ۔جس میں انہوں نے قرانِ مجید کے منظوم مفہوم کو اپنی شاعری کے انداز میں قلم بند کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس منفرد کام کو ہر سطح پر بھرپور پزیرائی ملی ہے اور اس کام کونہ صرف تعلیمی اداروں میں سراہا گیا ہے بلکہ اس پر باقاعدہ تحقیقی کام بھی ہوا ہے۔
جو محبت انہوں نے اپنے قلم کے ذریعے اپنے لکھنے اور پڑھنے والوں کو بھیجی ہے یا پھر جس محبت کا اظہار انہوں نے اپنے قلم کے ذریعے اپنے رسول اور اپنے رب سے کیا ہے شاید اسی کو وسیلہ بنا کر نورِ فرقان کو ان کے دل پر اتارا گیا ہے۔اللہ کا فضل ان پر جاری ہے ، بے شک اللہ کے فضل کے بغیر تو کچھ بھی ممکن نہیں۔
محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل صاحبہ نے اپنے عہد کی ہر چیز سے محبت کی ہے، اپنے رسول سے محبت کی ہے اپنے رب سے محبت کی ہے، اپنے استادوں سے محبت کی ہے، اپنے لکھنے اور پڑھنے والوں سے محبت کی ہے، اپنے کام سے محبت کی ہے، اپنے ادارے سے محبت کی ہے، اور اپنے زیرِ سایہ پروان چڑھنے والے ہزاروں قلم کاروں سے محبت کی ہے۔
انہیں محبتوں کی وجہ سے انہوں نے اپنے عہد کو اپنے نام سے منسوب کیا ہے۔ اور اب ان کی یہ بے لوث محبت عشق کی منزلیں طے کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو اپنے کام کے لیے وقف کیا ہے تو ان کا کام بھی آج ان کے حق میں بول رہا ہے۔
محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل صاحبہ اپنے آپ کو اپنے عہد کا روشن ستارہ منوانے میں کامیاب رہی ہیں۔ اس ستارے نے میرے دل اور دماغ کو روشن کیا ہے، اور میں حدِ نظر ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھتا ہوں جنہیں انہوں نے اپنی علم و ادب کی روشنی سے منور کیا ہے۔
اور میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ ان پر لکھنے والوں نے ان کی تعریف میں بہت کچھ لکھا ہے۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی شخص اپنے عہد کو رائیگاں نہ جانے دے اور اللہ تعالیٰ اس کے کام کو رائیگا ں جانے دے۔ میں کچھ نہ بھی لکھوں، کوئی کچھ نہ بھی لکھے، میں کچھ نہ بھی بولوں، کوئی کچھ نہ بھی بولے تو بھی آج ان کا بے مثال کام ان کے حق میں بہت کچھ بول رہا ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ان کا عہد ، ان کا ہی عہد ہے اور ان کے نام سے ہی جانا جائے گا۔
عہدِ شہناز کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعا گو
میاں وقارالاسلام، فاؤنڈر وقارِ پاکستان[+] Show More
نورِ فرقان ڈیجیٹل پبلیکیشن
[flipbook id=”1″]
نورِ فرقان یو ٹیوب چینل
سورت النبا
نور فرقان ویڈیوز
1 رمضان..... سورت النبا
2 رمضان سورت النازعات
3 رمضان سورت عبس
4 رمضان سورت التکویر
5 رمضان النطفار
6 رمضان سورت المطففین
7 رمضان سورت انشقاق
8 سورت البروج
9 رمضان الطارق
10 رمضان الاعلی
...................................
11 ...رمضان الغاشیہ
12 رمضان الفجر
13 رمضان البلد
14 رمضان الشمس
15 رمضان اللیل
16 رمضان الاضحٰی
17 رمضان الم نشرح
18 رمضان التین
19 رمضان العلق اور القدر
20 رمضان البینہ
.....................................
21 رمضان الزلزال
22 رمضان العادیات
23 رمضان القارعہ اور التکاثر
24 رمضان العصر اور الھمزہ
25 رمضان الفیل القریش
26 رمضان الماعون
27 رمضان الکافرون اور النصر
28 رمضان الھلب اور الخلاص
29 رمضان الفلق اور الناس[+] Show More
active
سورت النبا
نور فرقان ویڈیوز
1 رمضان..... سورت النبا
2 رمضان سورت النازعات
3 رمضان سورت عبس
4 رمضان سورت التکویر
5 رمضان النطفار
6 رمضان سورت المطففین
7 رمضان سورت انشقاق
8 سورت البروج
9 رمضان الطارق
10 رمضان الاعلی
...................................
11 ...رمضان الغاشیہ
12 رمضان الفجر
13 رمضان البلد
14 رمضان الشمس
15 رمضان اللیل
16 رمضان الاضحٰی
17 رمضان الم نشرح
18 رمضان التین
19 رمضان العلق اور القدر
20 رمضان البینہ
.....................................
21 رمضان الزلزال
22 رمضان العادیات
23 رمضان القارعہ اور التکاثر
24 رمضان العصر اور الھمزہ
25 رمضان الفیل القریش
26 رمضان الماعون
27 رمضان الکافرون اور النصر
28 رمضان الھلب اور الخلاص
29 رمضان الفلق اور الناس[+] Show More
active
سورت النازعات
نور فرقان ویڈیوز
1 رمضان..... سورت النبا
2 رمضان سورت النازعات
3 رمضان سورت عبس
4 رمضان سورت التکویر
5 رمضان النطفار
6 رمضان سورت المطففین
7 رمضان سورت انشقاق
8 سورت البروج
9 رمضان الطارق
10 رمضان الاعلی
...................................
11 ...رمضان الغاشیہ
12 رمضان الفجر
13 رمضان البلد
14 رمضان الشمس
15 رمضان اللیل
16 رمضان الاضحٰی
17 رمضان الم نشرح
18 رمضان التین
19 رمضان العلق اور القدر
20 رمضان البینہ
.....................................
21 رمضان الزلزال
22 رمضان العادیات
23 رمضان القارعہ اور التکاثر
24 رمضان العصر اور الھمزہ
25 رمضان الفیل القریش
26 رمضان الماعون
27 رمضان الکافرون اور النصر
28 رمضان الھلب اور الخلاص
29 رمضان الفلق اور الناس[+] Show More
active
سورت عبس
نور فرقان ویڈیوز
1 رمضان..... سورت النبا
2 رمضان سورت النازعات
3 رمضان سورت عبس
4 رمضان سورت التکویر
5 رمضان النطفار
6 رمضان سورت المطففین
7 رمضان سورت انشقاق
8 سورت البروج
9 رمضان الطارق
10 رمضان الاعلی
...................................
11 ...رمضان الغاشیہ
12 رمضان الفجر
13 رمضان البلد
14 رمضان الشمس
15 رمضان اللیل
16 رمضان الاضحٰی
17 رمضان الم نشرح
18 رمضان التین
19 رمضان العلق اور القدر
20 رمضان البینہ
.....................................
21 رمضان الزلزال
22 رمضان العادیات
23 رمضان القارعہ اور التکاثر
24 رمضان العصر اور الھمزہ
25 رمضان الفیل القریش
26 رمضان الماعون
27 رمضان الکافرون اور النصر
28 رمضان الھلب اور الخلاص
29 رمضان الفلق اور الناس[+] Show More
active
سورت التکویر
نور فرقان ویڈیوز
1 رمضان..... سورت النبا
2 رمضان سورت النازعات
3 رمضان سورت عبس
4 رمضان سورت التکویر
5 رمضان النطفار
6 رمضان سورت المطففین
7 رمضان سورت انشقاق
8 سورت البروج
9 رمضان الطارق
10 رمضان الاعلی
...................................
11 ...رمضان الغاشیہ
12 رمضان الفجر
13 رمضان البلد
14 رمضان الشمس
15 رمضان اللیل
16 رمضان الاضحٰی
17 رمضان الم نشرح
18 رمضان التین
19 رمضان العلق اور القدر
20 رمضان البینہ
.....................................
21 رمضان الزلزال
22 رمضان العادیات
23 رمضان القارعہ اور التکاثر
24 رمضان العصر اور الھمزہ
25 رمضان الفیل القریش
26 رمضان الماعون
27 رمضان الکافرون اور النصر
28 رمضان الھلب اور الخلاص
29 رمضان الفلق اور الناس[+] Show More
active
سورت الا نفطار
نور فرقان ویڈیوز
1 رمضان..... سورت النبا
2 رمضان سورت النازعات
3 رمضان سورت عبس
4 رمضان سورت التکویر
5 رمضان النطفار
6 رمضان سورت المطففین
7 رمضان سورت انشقاق
8 سورت البروج
9 رمضان الطارق
10 رمضان الاعلی
...................................
11 ...رمضان الغاشیہ
12 رمضان الفجر
13 رمضان البلد
14 رمضان الشمس
15 رمضان اللیل
16 رمضان الاضحٰی
17 رمضان الم نشرح
18 رمضان التین
19 رمضان العلق اور القدر
20 رمضان البینہ
.....................................
21 رمضان الزلزال
22 رمضان العادیات
23 رمضان القارعہ اور التکاثر
24 رمضان العصر اور الھمزہ
25 رمضان الفیل القریش
26 رمضان الماعون
27 رمضان الکافرون اور النصر
28 رمضان الھلب اور الخلاص
29 رمضان الفلق اور الناس[+] Show More