عشق کی انتہاء
ڈاکٹر شہناز مزمل ادب کی دنیا میں ایک جانا پہچانا نام ہیں جو عشق حقیقی اور عشقِ مصطفیٰؐ کی تمام منزلیں طے کرتی ہوئی عشق کی معراج پاگئیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں ایسے انعام و اکرام سے نوازا جو پوری دنیا میں کسی اور خاتون کو نصیب نہیں ہوا۔ اس سے مراد قرآن پاک کا منظوم و مفہوم ہے جو اللہ تعالیٰ کی عطا کے سوا اور کچھ ہو ہی نہیں سکتا ۔بہترین اور موزوں ذخیرہ الفاظ اور اشعار قاعدے اور قانون کے مطابق متوازن پورا قرآن پاک اللہ کا معجزہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
میری بہت شدت سے خواہش ہے کہ جس طرح اسلامیات کے نصاب میں ہر جماعت میں چند سورتیں ناظرہ کے لیے شامل کی جاتی ہیںاسی طرح ان کے ساتھ ترجمہ منظوم و مفہوم کی شکل میں شامل کیا جائے اس لیے کہ بچپن سے دیکھا جا تا ہے کہ نثر کی نسبت کورس کی ہر چیز نظم کی شکل میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ذہن نشین ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ریڈیو کی مختلف نشریات اور دیگر میڈیا پر جہاں بھی تلاوت قرآن پاک ؛گائی جائے وہاں ترجمہ منظوم و مفہوم پیش کیا جائے۔ اس سے بہت لوگ متوجہ ہوں گے اور اللہ کی باتوں کو سمجھنے میں دلچسپی لیں گے۔ شکریہ